بھوپال ،24؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے الیکشن جیسے جیسے نزدیک آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے سیاسی گہما گہی بڑھتی جا رہی ہے ۔ لیڈروں کے ذریعہ ایک پارٹی سے استعفیٰ دے کر دوسری پارٹی کی رکنیت لینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں پیر کو کابینہ وزیر کادرجہ حاصل اور ریاست کے سماجی بہبود بورڈ کی صدر پدما شکلا نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے نہ صرف استعفیٰ دے دیا ہے بلکہ انہوں نے کانگریس میں جانے کے اشارے بھی دیئے ہیں ۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے تقریباً دو درجن کارکنان نے بھی بی جے پی چھوڑ دی ہے ۔ مدھیہ پردیش ریاستی سماجی بہبود بورڈ کی صدر پدما شکلا نے بی جے پی کی رکنیت کے ساتھ ساتھ بورڈ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دی اہے ۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کر خط لکھ کر بتایا ہے کہ ان کو پارٹی میں لگا تار نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے خط لکھا ہے کہ وہ 1980سے بی جے پی کی رکن رہی ہیں ۔ انہوں نے پوری ایماندری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا ادا کیا ہے لیکن ان کے اسمبلی حلقہ وجے راگھو گڑھ اسمبلی حلقے میں 2014 کے بعد سے لگا تار ان کو در کنار کیا جا رہا ہے ۔ اسی سے دلبرداشتہ ہو کر وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت کیس اتھ ساتھ سماجی بہبود بورڈ کے صدر عہدے سے بھی استعفیٰ دے دی اہے ۔ اس کے علاوہ وجے راوگڑھ اسمبلی کے دو درجن کارنان نے بھی بی جے پی چوھڑ دی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے رایستی صدر راکیش سنگھ کو خط میں کہا ہے کہ ہم تمام بی جے پی کے کارکنان اور عہدیدار جو پارٹی میں مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں وجے راگھو گڑھ اسمبلی میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ ہو رہے ظلم اور استحصال سے دلبرداشتہ ہو کر پدما شکلا کے ساتھ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے والوں میں کیمور ڈویزن کے باگری اور کیلاش ارملیا ،برہی ڈویزن کے سابق صدر امبیکا پرساد دویدی ،جبل پور بھومی وکاسبینک کے راگھو گڑھکے ضلع اسسٹنٹ کنوینر سنتوش تیواری،ننہوارا کے اسسٹنٹ صدر بھونیشور دوبے ،سلیا کوہاری کے اسسٹنٹ سمیتیکے سابق صدر ننہے سنگھ باگری اور سشیل باگری،امیہٹا کے سابق سر پنچ سمیت متعددعہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔پدما شکلا کے ساتھ ساتھ جن دو درجن بی جے پی لیڈروں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کے اشارے بھی دیئیہیں۔ انہوں نے بیجے پی میں درکنار کئے جا رہے تھے جس کے سبب انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ الیکشن سے قبل ایک ساتھ اتنے لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے بی جے پی کو زبر دست جھٹکا لگا ہے۔